جس گھڑی تیرے رُوبرو ہم تھے

Poet: Shabbir Nazish By: Shabbir Nazish, Karachi

جس گھڑی تیرے رُوبرو ہم تھے
سُرخ پھولوں سے سُرخرو ہم تھے

آئنہ دِید کو ترستا تھا
ہم تھے جب ایسے خوبرو، ہم تھے

وہ بھی جب تھا تو کوبکو وہ تھا
ہم بھی جب تھے تو چارسُو ہم تھے

ہر کوئی محوِ گفتگو تھا وہاں
اور موضوعِ گفتگو ہم تھے

کیوں ہمیں گلستاں میں بھیجا گیا؟
کِن بہاروں کی آرزو ہم تھے؟

Rate it:
Views: 560
06 Aug, 2015