جسے اطراف میں محسوس کیا کرتی ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreعرض کس کی ہے یہ التجاء کس کی ہے
 میں جس کا حاصل ہوں وہ دعا کس کی ہے
 
 جسے اطراف میں محسوس کیا کرتی ہوں
 گونجتی میری سماعت میں صدا کس کی ہے
 
 میرے وجود کو گھیرے میں لئے رکھتی ہے
 میرے اطراف میں پھیلی یہ حیا کس کی ہے
 
 جو اپنے آپ سے پوشیدہ کئے رکھتی ہے
 میرے وجود سے لپٹی یہ ردا کس کی ہے
 
 میرے وجود کو رعنائی بخشنے والی
 نہیں معلوم یہ رنگین ادا کس کی ہے
 
 لبوں پہ شام و سحر جاری و ساری کلمہ
 حمد کس کی ہے اور یہ ثناء کس کی ہے
 
 جو نفرتوں کو پنپنے نہیں دیتی عظمٰی
 میرے دل میں رچی بسی یہ وفا کس کی ہے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 