جنم جنم کی پیاس ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

ترے ملن کی آس ہے
جنم جنم کی پیاس ہے

غزل کے روپ میں سنو
بس اتنی التماس ہے

دلِ حزیں میں اِن دنوں
امید ہے نہ یاس ہے

نہیں ہے کوئی غم مگر
بہت یہ دل اداس ہے

ترے بنا اے ہم نشیں
کوئی خوشی نہ راس ہے

نظر سے دور ہے مگر
تُو دل کے میرے پاس ہے

مُشامِ جاں میں آج تک
گئی رُتوں کی باس ہے

 

Rate it:
Views: 448
17 Jan, 2018