جو خاک چھان کر بھی نہ بھوُلے چمن کا نام

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

حق دار فصلِ گُل کے وہی رہ نورد ہیں
جو خاک چھان کر بھی نہ بھوُلے چمن کا نام

اگر چلے ہو مسافت خزاں کے طے کرنے
بھری بہار کا بھی اہتمام کر کے چلو

شب سیہ کے ستارو، مرے قریب رہو
کہ مَیں افق پہ نگار سحر کو دیکھ آؤں

تہذیب کے طاق پر، ہمیشہ
جلتے ہیں چراغ مفلسی کے

اہرمن بن کے بھی دیکھا ہے، کہ انساں کا ضمیر
نوُر ہی نوُر ہے، شعلے کا کہیں نام نہیں

Rate it:
Views: 477
15 Sep, 2011