Add Poetry

جو در اک بار کھلا تھا

Poet: UA By: UA, Lahore

جو در اک بار کھلا تھا وہ کھلا نہیں دوبارہ
ہم نے انہیں پکارا لیکن وہ نہ آئے دوبارہ

ہجر کے لمحوں میں تنہائی نے پکارا
لیکن وصال یار کا لمحہ آیا نہیں دوبارہ

تم سے جدا ہوئے تو خود سے جدا ہوئے
اپنا ہی نشاں ہم نے پایا نہیں دوبارہ

گر ہو سکے تو پھر سے شہر دل آباد کرو
میرے لئے کھول دو اس دل کا در دوبارہ

عظمٰی اسے پہلے کی طرح پا کے نہ کھونا
مل جائے تم کو شاید اپنا نشاں دوبارہ

Rate it:
Views: 482
18 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets