جو درد دیتے ہیں ہم انہی سے دوا لیتے ہیں
خوب سیرت لوگوں کودل میں بسالیتےہیں
زندگی میں جب تیرگی کا راج ہوتا ہے
اس میں اپنی محبت کی شمع جلالیتےہیں
محبت کا رشتہ ہی کچھ ایسا ہوتا ہے
اس میں مسکرا کر ہم چوٹ کھالیتےہیں
کسی دوست کہ ہاتھوں ملےزخموں کو
تحفہ سمجھ کرسینےپہ سجالیتےہیں