جو سبز سا رنگ اُن کے ہے آنچل میں نمایاں

Poet: عامر ثقلین By: عامر ثقلین, Arifwala

جو سبز سا رنگ اُن کے ہے آنچل میں نمایاں
ظاہر ہے تکبر میں ہیں ہر بل میں نمایاں

خط ہم نے کتابوں میں جو رکھے تھے وفا کے
وہ دیکھتے شب اُن کو ہیں مشعل میں نمایاں

چہرہ کبھی دکھلا دے وہ گر دشت کو بھی تو
ہو جائے گا صحرا بھی وہ جل تھل میں نمایاں

عامر چلا تھا بننے جو رہبر کبھی ہاتھی
پاؤں پھنسے تھے اس کے ہی دلدل میں نمایاں

Rate it:
Views: 347
26 Jun, 2022