جو سر حد کی حفاظت کر رہے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

مرے آنسو بغاوت کر رہے ہیں
مری آنکھوں سے ہجرت کررہے ہیں

مچا ہے شہر میں کہرام لیکن
وہ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں

مرے گھر اک دیا کیا جل اٹھا ہے
وہ آندھی کی حمایت کر رہے ہیں

یہ انداز شکایت بھی عجب ہے
مجھے میری شکایت کر رہے ہیں

میں وشمہ ان کے صدقے کیوں نہ جاوْں
جو سر حد کی حفاظت کر رہے ہیں
 

Rate it:
Views: 408
07 Mar, 2016
More Life Poetry