جو فرصت ملے پوچھنا آپ سب سے
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadجو فرصت ملے پوچھنا آپ سب سے
کیا جب تجھے یاد تو کیا ادب سے
کہیں گے نہیں کچھ زباں سےکسی کو
ہمیں لوگ سب جانتے ہیں نسب سے
خدا جانے کب آئے گا ملنے ہم سے
بہت منتظر ہیں نگا ہیں یہ کب سے
کبھی اِس طرح ہو کبھی اُس طرح ہو
ملے تو سہی وہ کسی بھی سبب سے
خبر تک نہیں اُن کو حالوں کی اپنے
پڑے ہیں ترے عشق میں لوگ جب سے
More Sad Poetry






