جو نظر ہے مطمئن ہے جو نفس ہے شادماں ہے

Poet: Shakeel Badayuni By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

جو نظر ہے مطمئن ہے جو نفس ہے شادماں ہے
کہ بقیدِ جور پیہم کوئی مجھ پہ مہرباں ہے

تیری اک نظر کا حاصل عدم و وجودِ جاں ہے
کہیں زندگی کا عالم ، کہیں مرگِ ناگہاں ہے

تیرے حسن ضو فگن سے یہ فروغِ گلستاں ہے
نہ ہو جس میں تیرا پرتو وہ بہار بے خزاں ہے

میری گفتگو نمایاں ہے بغیر گفتگو بھی
میں سناؤں حالِ دل کیا کہ نظر ہی خود زباں ہے

میرے، تیرے، سوزِ دل کا نہیں بوالہوس تقابل
میری آگ میں شرر ہیں تیری آگ میں دُھواں ہے

کبھی پاؤں لڑکھڑائے تو کہا یہ مجھ سے دل نے
وہ چمک رہی ہے منزل وہ غبارِ کارواں ہے

جو ہو اذنِ اہلِ گلشن تو میں ہر کلی سے کہہ دوں
تیرا مضمحل تبسم، میرے ذوق پر گراں ہے

رہوں ترکِ معصیت پر میں شکیلؔ کیسے قائم
ابھی دل میں ولولے ہیں، ابھی آرزو جواں ہے

Rate it:
Views: 931
13 Aug, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL