Add Poetry

جو ڈر تھا وہی ہوا آخر

Poet: Sohail Abbas By: Muhammad Sohail Abbas, Kot Sultan(Layyah)

جو ڈر تھا وہی ہوا آخر
وہ ہو گیا جدا آخر

جب ہجر مقدر تھا تو وہ
کیسے ساتھ میرے رہتا آخر

میرے آنسوؤں کی مت فکر کرو
تھم جائے گا یہ دریا آخر

اِس آس پہ دعا مانگتے ہی گئے
کبھی تو سُنے گا خدا آخر

اُس کی نبھ گئی میرے بغیر
بِن اُس کے میں جی گیا آخر

Rate it:
Views: 418
09 Nov, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets