جگنؤں کو چھپائے پھرتی ہے
Poet: Noshi Gillani By: Shazia Hafeez, Attockنجانے کن غم کے جگنؤں کو چھپائے پھرتی ہے مٹھیوں میں
کئی دنوں سے اداس رہتی ہے ایک لڑکی سہیلیوں میں
کبھی تو یوں ہو محبتوں کی مٹھاس لہجوں میں گھول دیکھیں
گزرتی جاتی ہے عمر ساری اداس باتوں کی تخیوں میں
ہماری خواہش کے راستوں میں مہک رہی ہے وفا کی خوشبو
محبتوں نے بدل دئیے ہیں تمام منظر اداسیوں میں
ہیمں خبر ہے ہوا مخالف روشنی کے پیامبر کی
چراغ پھر بھی جلائے رکھتے ہیں ہم محبت کی آندھیوں میں
یہ جانتے ہیں کہ تیری فطرت وفا سے نا آشنا ہے پھر بھی
تیری طرف سے لگائے رہتے ہیں اپنے دل کو تسلیوں میں
کبھی کبھی تو محبتوں کے یقین لہجے میں گفتگو ہو
کہیں تو میرا بھی نام آئے تیری وفا کی کہانیوں میں
More Sad Poetry






