جھُکانا اچھا ہوتا ہے

Poet: شاکرہ نندنی، پُرتگال By: Shakira Nandini, Oporto

جھُکانا اچھا ہوتا ہے
اوقات کا پتہ چلتا ہے
بڑھتے ہیں جب ہاتھ اُٹھانے کو
اپنوں کا پتہ چلتا ہے
جنہیں غصہ آتا ہے
وہ لوگ سچے ہوتے ہیں
میں نے جھوٹوں کو اکثر
مسکراتے ہوئے دیکھا ہے
سیکھ رہی ہوں میں بھی
انسانوں کو پڑھنے کا ہنر
شاکرہ ! سُنا ہے چہرے پر
کتابوں سے زیادہ لکھا ہوتا ہے
جھُکانا اچھا ہوتا ہے
اوقات کا پتہ چلتا ہے

Rate it:
Views: 487
20 Mar, 2018
More Life Poetry