جی جی کے مری جاں مجھے مرنا ہے ابھی اور
پورا یہ سفر زیست کا کرنا ہے ابھی اور
جزبات کی گیرائی میں ڈوبا ہی کہاں ہوں؟
احساس کے دریا میں اترنا ہے ابھی اور
بادل کو ابھی چیرںگیں سورج کی شعاعیں
آلام کی گرمی میں نکھرنا ہے ابھی اور
مانندِ قمر صبح کو میں ڈوب گیا ہوں
خورشید کی مانند ابھرنا ہے ابھی اور
مقتل تو کئی بار سجا میرے لہو سے
ہاں مجھکو تہِ تیغ سنورنا ہے ابھی اور
وحشت ہے بیاباں ہے کٹھن راہگزر ہے
عارف کو سرِ راہ گزرنا ہے ابھی اور