جیتی نہیں جہان میں اب تو خوشی سے میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Makati Cityجیتی نہیں جہان میں اب تو خوشی سے میں
مجھ سے ہے روٹھی زندگی اور زندگی سے میں
وہ جس کو میں نے غور سے دیکھا نہیں کبھی
بہتر ہے دور ہی رہوں اس آدمی سے میں
وہ میرے نام سے مری تاریخ بن گئی
گزری ہوں لے کے زندگی جس بھی صدی سے میں
اس زندگی کی سیج پہ کل کا نہیں یقین
فکر و نظر کی بات کروں آج ہی سے میں
کیسے نہ مجھ کو ڈر لگے شیشہ ہے سامنے
آنکھوں کا درد کیسے پڑھوں گی ابھی سے میں
کچھ زندگی کے خواب ہیں ، کچھ آرزو کے رنگ
کچھ روز سے دوچار ہوں اس دل کشی سے میں
رہتا ہے مجھ کو روز قیامت کا سامنا
کیسے چھڑاؤں جان تری عاشقی سے میں
More Sad Poetry






