Add Poetry

جیسا

Poet: Aashi By: Aysha, killeen

میرا انداز تھا پر شور ہواؤں جیسا
تجھ سے مل کر ہوا دل میرا خلاؤں جیسا

پہلے ہوتا تھا انداز تغافل میرا
اب تو انداز سخن بھی ہے گداؤں جیسا

تو جو آیا تو بجھی پیاس میرے لفظوں کی
تیرے ملنے کا انداز گٹھا ؤ ں جیسا

تو تو دے کر مجھے ایک خوشی بھول گیا
تیرا انداز بھی لگتا ہے خداؤں جیسا

میں نے چاہا ہے جسے اپنے سے بڑھ کر عاشی
کہیں کر دے نہ مجھے زرد خزاؤں جیسا

Rate it:
Views: 321
02 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets