جیسا سوچو ویسا مطلب ہوتا ہے
Poet: انعام عازمی By: aftab, jaccobabadجیسا سوچو ویسا مطلب ہوتا ہے
ہلکی بات کا گہرا مطلب ہوتا ہے
چہرہ پڑھ کر دیکھو گے تو جانو گے
خاموشی کا کیا کیا مطلب ہوتا ہے
ہجرت کو تم نقل مکانی کہتے ہو
ہجرت کا مر جانا مطلب ہوتا ہے
اپنی بات مکمل کر کے جاؤ تم
آدھی بات کا الٹا مطلب ہوتا ہے
شہزادی ہے دنیا مطلب والی یہ
سب کا اپنا اپنا مطلب ہوتا ہے
More Sad Poetry






