جینے نہیں دیتا مجھے مرنے نہیں دیتا
Poet: Mussawar Ali Baloch By: Mussawar Ali Baloch, Kaجینے نہیں دیتا مجھے مرنے نہیں دیتا
وہ شخص کوئی فیصلہ کرنے نہیں دیتا
خود کا خیال رکھنے کی عادت کہاں مجھے
میرا نصیب مجھکو سنورنے نہیں دیتا
حالات دائروں میں بھی رہنے نہیں دیتے
اور پیار مجھے حد سے گزرنے نہیں دیتا
یہ مخلصی میرے لیے سزا ہی بن گئی
اخلاص قول سے بھی مکرنے نہیں دیتا
وہ شخص درد ہے تو کبھی ہے دوا وہی
دل توڑتا بھی ہے تو بکھرنے دیتا
ساحل کی عافیت بھی مجھ سے چھیننا چاہے
دریائے غم میں بھی وہ اترنے نہیں دیتا
ملزم مجھے بھی یوں تو سمجھتا نہیں لیکن
الزام وقت پر بھی وہ دھرنے نہیں دیتا
وہ معاف کرنا جس کا وطیرہ تھا مصور
حالات کو اب وہ ہی سنورنے نہیں دیتا
More Sad Poetry






