حالت عشق میں اسے یاد کرتے ہیں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

حالت عشق میں اسے یاد کرتے ہیں
ہم اس سے ملنے کی دعا کرتے ہیں

زندہ ہیں فقظ اسے یاد کرنے کے لئے
اپنی باتوں میں اس کا ذکر کرتے ہیں

ہو کر بھی اس کے نہ ہو سکےہم
یہ دکھ اپنے اشعار میں کرتے ہیں

لے گیا ہے سیاد ہم سے بازی جیت کر
اس ہار سے جیتے اور مرا کرتے ہیں

ملتا نہیں سکوں اب زندگانی کو
جب اس حادثے کو یاد کیا کرتے ہیں

Rate it:
Views: 865
04 Jun, 2013