Add Poetry

حد سے توقعات

Poet: Amjad Islam Amjad By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

حد سے توقعات زیادہ کیے ُہوئے
بیٹھے ہیں دل میں ایک ارادہ کیے ُہوئے

اس دشت بے وفائی میں جائیں کہاں کہ ہم
ہیں اپنے آپ سے کوئی وعدہ کیے ُہوئے

دیکھو تو کتنے چین سے اک درجہ مطمئن!
بیٹھے ہیں ارض پاک کو آدھا کیے ہوئے

پاؤں سے خواب باندھ کے شام وصال کے
اک دشت انتظار کو جادہ کیے ہوئے

آنکھوں میں لے کے جلتے ہوئے موسموں کی راکھ!
دردِ سفر کو تن کا لبادہ کیے ہوئے

دیکھو تو کون لوگ ہیں!آئے کہاں سے ہیں !
اور اب ہیں کس سفر کا لبادہ کیے ہوئے

اس سادہ رُوکے بزم میں آتے ہی بجھ گئے
جتنے تھے اہتمام کا زیادہ کیے ہوئے

اُٹھے ہیں اُس کی بزم سے امجد ہزار بار
ہم ترک آرزو کا ارادہ کیے ہوئے

Rate it:
Views: 366
14 Nov, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets