حساب

Poet: Maryam anwer By: Maryam anwer, Karachi

زندگی کی شاہراہ پہ
چلو پھر شطرنج کی
ایک بساط بچھاتے ہیں
بہت ایمانداری سے
بہت دیانتداری سے
اپنی باری چلتے ہیں
مگر یہ جان لو تم
گر جو کھل کھیلو گے
بے ایمانی کرو گے
پیٹھ پیچھے پلٹ کے گر
جو وار کرو گے
تو اسکا "حساب" بھی ہوگا
جو ایک چال تم چلو گے
تو ایک چال پھر "وہ" چلیگا
 

Rate it:
Views: 393
06 Feb, 2016
More Life Poetry