حسابوں سے بڑھ کر دئے جا رہا ہے

Poet: Shams Bhopali By: Shams Bhopali, Bhopal

حسابوں سے بڑھ کر دئے جا رہا ہے
وہ احساں پہ احساں کئے جا رہا ہے

ہے رگ رگ میں انسان کی ناسپاسی
کرم پھر بھی مالک کئے جا رہا ہے

سڑک پر ہیں لاشوں کے انبار بکھرے
جسے دیکھئے منہ سئے جا رہا ہے

لگی بددعا ساقی، واعظ کی تجھکو
جو آتا ہے وہ بن پئے جا رہا ہے

ہر اک شخص کی داستاں بس یہی ہے
کہ زندہ نہیں ہے، جئے جا رہا ہے

جو پوچھا، کہا امن کا ہوں میں راہی
جو دیکھا تو خنجر لئے جا رہا ہے

Rate it:
Views: 400
30 Mar, 2015
More Life Poetry