تو بھی پاکستانی ہے
میں بھی پاکستانی ہوں
ہیں تو دونوں ایک ہی ملک کے شہری
حاکم کا جہاں اور ہے عوام کا جہاں اور
کھا کھا کے جوتیاں چومتے ہیں تمہی کو
کتنا ہی کر لو ذلیل پوجتے رہیں تمہی کو
تیری آن بان شان پہ جائیں سب قربان
تیرا بیٹا ہی بنے لیڈر دیتا ہوں یہ زبان
میرا لیڈر میرا حاکم زبردست، شاندار، بے مثال
زندہ رہنے کو ہے اب یہی کام
عوام کیا ملک بھی ہو تم پر قربان
تمہی سے ہے اس ملک کا کرپشن میں مقام
یہ ملک تمہارا ہے بمعہ عوام
بیچو، تحفہ دو یا نیلام ہے مختار نامہ عام
جاگیر دار٬ سرمایہ دار، فوجی اور بیوروکریٹ
یہی ہیں شہنشائے پاک نام
انہی کے دم سے ملک کا ہو رہا ہے کام تمام
رونا نہیں آﺅ کریں کتھک ڈانس
یہ ملک بنا ہے تمہارے لئے
بناﺅ عوام کو ایندھن دھندے چلانے کے لئے
ملک کے رکھوالے سلطنت سجانے چلانے والے
انہی کے دم سے ہے ہماری عزت بے نام
آﺅ کریں سجدہ ان کی تعظیم کا
مطلوب ہو اگر تمہیں امان اور نان
کر نہ سکے کوئی بات اس نظام باطل کے خلاف
دشمن ملک کے ایجنٹ کا قانون اور فتویٰ لگا دو
سجی رہے یہ دکان چلتا رہے تیرا کام
ملک و عوام رہیں ناشاد و ناتمام
اللہ اور قوت دے تیرے شوق پرواز کو
ملک و عوام مر مٹیں یورپ میں رہے تیرا خاندان
تو بھی پاکستانی ہے
میں بھی پاکستانی ہوں