Add Poetry

حسن منظر ابھی باغات کا مطلب سمجھو

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

حسن منظر ابھی باغات کا مطلب سمجھو
پھر قبر موت مزارات کا مطلب سمجھو

چھوڑ کے جاتا نہیں اپنوں کو کوئی ایسے
ذہن میں آئے جو خدشات کا مطلب سمجھو

ہجر میں ایسے سرِ شک نہ بہائیں آنکھیں
کونسی کیا ہے یہ بدذات کا مطلب سمجھو

من گھڑت بات تو افسانہ ہی ہوتی ہے سب
ہوتی سچی ہیں روایات کا مطلب سمجھو

اولیا کے نہیں ایسے تو مزارات بنے
تھے یہ درویش کرامات کا مطلب سمجھو

ہے فشافش میں دبازت و شقاوت کیسی
ہے معاقب ہی مصافات کا مطلب سمجھو

خرخشے زیب نہیں دیتے کسی کو شہزاد
رات دن روز فسادات کا مطلب سمجھو

Rate it:
Views: 405
17 Dec, 2020
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets