Add Poetry

حصہ رہا میری زیست کا

Poet: ayesh khan By: Ayesh Khan, karachi

وہ شخص تھا کہ خواب تھا حصہ رہا میری زیست کا
میرا ہو کر بھی مجھےبھول گیا پر حصہ رہا میری زیست کا

کچھ لمحوں کا حاصل رہا کبھی مجھ ہی میں شامل رہا
کبھی چلا گیا مجھے چھوڑ کر کبھی حصہ رہا میری زیست کا

وہ شخص تھا بے حس ذرا اور ضدی تھا کمال کا
وہ ماضی تھا یا زوال تھا وہ حصہ رہا میری زیست کا

اسے پسند تھی شوخیاں وہ میری سادگی نہ سمجھ سکا
وہ عالم پرور ہو کر بھی حصہ رہا میری زست کا

عائش کبھی وہ حال تھا افسوس کیوں وہ میرا جمال تھا
کہ قسمتوں کا قصور تھا وہ حصہ رہا میری زیست کا

Rate it:
Views: 446
14 Apr, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets