حضورِ والا توجہ، سیلاب آگئےہیں
کہ زد میں راوی وستلج،چناب آگئے ہیں
پوچھئے نا ذرا وزیروں سے
کتنے گھر زیرِ آب آگئے ہیں ؟
چاہئے تھا اٌنہیں کہ نوٹس لیں
وہ کمانے ثواب آگئے ہیں ۔۔۔
سر کچل دیں ہرایک باغی کا
یہ جو خانہ خراب آگئے ہیں
قابلِ رشک اضافہ کوئی سیاست میں؟
اب تو عزت مآب آگئے ہیں __!!
معصومانہ سوال پوچھے تھے
بہیمانہ جواب آگئے ہیں ___