تیری بندگی کا حق جو ادا کر سکوں اے خدا
مجھ ذرہً خاک میں اتنی سکت کہاں
یہ عنایتیں، یہ نوازشیں، یہ لُطف و کرم مجھ پر
تیری رحمتوں کے قابل تھی میری بساط کہاں
اُمیدوں کا ملجا ہے تُو اے خدا
تیرے در کے سوا اور بھٹکوں کہاں
عطا کر اتنی ایمان کی دولت مجھے اے خدا
عاشق محمدی(صلی اللہ علیہ وسلم) بن کر آؤں لا فانئ جہاں
(آمین)