حن کعبہ بھی یہیں ہے تو صنم خانے بھی

Poet: Sagar By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

حن کعبہ بھی یہیں ہے تو صنم خانے بھی
دل کی دنیا میں گلستان بھی ہیں ویرانے بھی

لوگ کہتے ہیں اجارہ ہے ترے جلووں پر
اتنے ارزاں تو نہیں ہیں ترے دیوانے بھی

آتش عشق میں پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
مجرم سوز وفا شمع بھی پروانے بھی

کچھ فسانوں میں حقیقت کی جھلک ہوتی ہے
کچھ حقیقت سے بنا لیتے ہیں افسانے بھی

میرے اشعار ہیں تصویر تمنا ساغر
ان کی آغوش میں ہیں درد کے افسانے بھی

Rate it:
Views: 421
17 Oct, 2011