خاموشی دم توڑ گئی
مجھ سے ناطہ توڑٍ گئی
میری ہمدم میری دمساز
میری محرم میری ہمراز
مجھ کو تنہا چھوڑ گئی
خاموشی دم توڑ گئی
خود سے بھی جو کہہ نہ سکی
دل میں بھی جو رہ نہ سکی
وہ آج سبھی کچھ بول گئی
خاموشی دم توڑ گئی
مجھ سے ناطہ توڑٍ گئی
خاموشی دم توڑ گئی