خاموشی سے بکھرنا آ گیا ہے
Poet: By: NS, lahoreخاموشی سے بکھرنا آ گیا ہے
ہمیں اب خود اجڑنا آ گیا ہے
کسی کو بے وفا کہتے نہیں ہم
ہمیں بھی اب بدلنا آ گیا ہے
کسی کی یاد میں روتے نہیں ہم
ہمیں چپ چاپ جلنا آ گیا ہے
گلابوں کو تم اپنے ہی پاس رکھو
ہمیں کانٹوں پر چلنا آ گیا ہے
More Sad Poetry







