خاکِ زماں ہوں میں
Poet: پیر عدنان لیاقت راجپوت By: Adnan liaqat Rajput, Khanewalتم کو بظاہر مکمل نظر آتا انساں ہوں میں
خود زوال میں مبتلا داستاں ہوں میں
سب نے آزمایا کچھ اس طرح مجھ کو
جس طرح بادلوں میں چھپا آسماں ہوں میں
نہ جانے کس صبح کا چمن بنا بیٹھے ہو مجھے
اِک پُرانی بستی میں خستہ مکاں ہوں میں
مجھ کو سمجھتے ہو جانِ جہاں تم
بشرِ خاک تھا، خاکِ زماں ہوں میں
گل نے مجھ کو کچھ اس طرح ہے تڑپایا
یوں لگا، ظالم کے ظلم پر مہرباں ہوں میں
پیر کو جینے دو تم اے دنیا والوں
دو دن کی چاندنی پھر اندھیرا مکاں ہوں میں
More Life Poetry






