خبر کس کو ہے
Poet: By: KHADIJAH, karachiشب ہجراں کی اذیت کی خبر کس کو ہے
میری گمنام محبت کی خبر کس کو ہے
کس کواحساس میرے شدت جذبات کا ہے
میرے حالات میری وحشت کی خبر کس کو ہے
کون ویران محلوں کی خبر رکھتا ہے
میری اجڑی ہوئی قسمت کی خبر کس کو ہے
میں نے چپ چاپ محبت کے ڈھیروں ستم جھیلیں ہیں
میرے اس درجہ شرافت کی خبر کس کو ہے
کون آئے گا اے دل تجھ کو تسلی دینے
تیری اداس طبیعت کی خبر کس کو ہے
More Sad Poetry






