خبردار رہو
Poet: Kamal Hussain Balti By: Kamal Hussain Balti, muslim colony bari imam islamabadبے خبر تم سے میں کہتا ہوں خبردار رہو
کئی دشمن ہیں جہاں میں زرا ہوشیار رہو
سادگی راس نہیں آئے گی اس دنیا میں
لوگ نوچیں گے تیری کھال تم ہوشیار رہو
دوستی دوست کی چیزوں سے یہاں کرتے ہیں
تم کو لوٹے نہ تیرا یار خبردار رہو
سانپ کو دودھ پلانے سے زرا باز رہو
کہیں ڈس دے نہ تمہیں یہ زرا ہوشیار رہو
کیا ملے گا تمہں اس موت سے پہلے مر کر
تھوڑے چالاک رہو تھوڑے سے ہوشیار رہو
More Life Poetry






