خدا حافظ

Poet: By: Wajdan, Islamabad

لو اپنا جہاں دنیا والو
ہم اس دنیا کو چھوڑ چلے

جو رشتے ناطے جوڑے تھے
وہ رشتے ناطے توڑ چلے

کچھ سکھ کے سپنے دیکھ چلے
کچھ دکھ کے صدمے جھیل چلے

تقدیر کی آندھی گردش نے
جو کھیل کھیلائے جھیل چلے

یہ راہ اکیلی کٹنی ہے
یہاں ساتھ نہ کوئی یار چلے

اس پار نا جانے کیا پائیں
اس پار تو سب کچھ ہار چلے

ہر چیز تمہاری لوٹا دی
ہم لے کے نہیں کچھ ساتھ چلے

پھر دوش نہ دینا اے لوگوں
ہم دیکھ لو خالی ہاتھ چلے

Rate it:
Views: 909
19 Sep, 2008