خدائی
Poet: attia khan mughal By: attia khan mughal, chiniotمحفل میں ترے اور بھی تھے چاہنے والے
ہم سا کوئی دیوانہ نہ ہم سا کوئی سودائی
دل لے کے مرا درد کی دولت سے نوازا
سرکار نے قیمت نہ گرائی نہ بڑھائی
منصف کا پتہ ڈھونڈنے نکلی تھی ہوا تیز
وہ حبس پھرا شہر میں جیسے کوئی سودائی
خون تنا ترے کوچہ و بازار میں اے دیس
ھو ذکر ترا جان تو کہتے ہیں قصائی
مقتل میں مجھے اسنے نہ پہچن نہ جانا
منبر پہ جو کہتا تھا ہم بھائی ہیں بھائی
اے دیس مرے ظلم کا آئین بدلنے
انکار کا فرمان اتارے گی خدائی
More Sad Poetry






