Add Poetry

خرد کو آ گ لگاؤ کہ شہر جلتے ہیں

Poet: Muhammad Shafiq Khan By: Muhammad Shafiq Khan, Karachi

خرد کو آ گ لگاؤ کہ شہر جلتے ہیں
جنوں کو کام لاؤ کہ شہر جلتے ہیں

یہ کون حشراتھاتا ہے حشر سے پہلے
انہی پہ حشر اٹھاؤ کہ شہر جلتے ہیں

ستم شعار امیروں کی بات رہنے دو
فقیہ وقت کو لاؤ کہ شہر جلتے ہیں

میرے مکان کا ملبوس ہیں خس و خاشاک
چلو نہ گرم ہواؤ کہ شھر جلتے ہیں

مثال مو جہء دریا وفا کے پانی سے
دلوں کی آگ بجھاؤ کہ شہر جلتے ہیں

تیرے وصال سے بہتر ہیں دوریاں شفیق
میرے قریب نہ آؤ کہ شھر جلتے ہیں

Rate it:
Views: 814
15 Apr, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets