Add Poetry

خزاوں کی اداسی ہے جو اب تک دل پر چھائ ہے

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

خزاوں کی اداسی ہے جو اب تک دل پر چھائ ہے
بہاروں کا حُسین موسم کہیں سے ساتھ لانا تم

یہ مانا اور بھی تم کو جہاں میں ہیں بہت سے غم
مگر دنیا کے میلوں میں ہمیں مت بھُول جانا تم

میرے اشعار ہیں جتنے بھی تمھارے نام کرتا ہوں
غزل میری سنو جب بھی غزل میں ڈُوب جانا تم

اگر تم سے کبھی کوئی میرے بارے میں پوُچھے تو
فقط اتنی سی خواہیش ہے مجھے کو اپنا بتانا تم

کوئی جب الوداعی موسموں کا ذکر چھیڑے تم سے
نمی آنکھوں میں مت رَکھنا ہمیشہ مُسکرانا تم

Rate it:
Views: 606
14 Nov, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets