خنجر ہو نہ تلوار ہو زمانے میں

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

خنجر ہو نہ تلوار ہو زمانے میں
فقط پیار ہی پیار ہو زمانے میں

لوگ ہنستے مسکراتے ہی رہیں سدا
کوئی آنکھ نہ اشکبار ہو زمانے میں

آرزو ہے کہ پھول نہ مُرجھائیں کبھی
خزاں ہو یا بہار ہو زمانے میں

ہر بستی ہر نگر آباد رہے ہمیشہ
خطا دُشمن کا وار ہو زمانے میں

جو ہم ذوق ہو، اہلِ وفا ہو، مخلص ہو
امر کا ایسا یار ہو زمانے میں
 

Rate it:
Views: 744
14 Jun, 2014