کچھ خواب ادھورے رہتے ہیں
کچھ ٹوٹے اور بکھرے رہتے ہیں
ان خوابوں سے تم کہہ دینا
میری آنکھوں میں تم نہ آنا
میں خواب نہیں چنوں گی
ان خوابوں میں نہ رہوں گی
تم مجھ سے ان کو دور رکھنا
ان کو پاس نہ میرے لے آنا
میں دور بہت دور چلی جاؤں گی
پھرلوٹ کر کبھی نہ آؤں گی
یہ خواب ادھورے خواب ہیں
ان خوابوں کو مجھ سے دور رکھنا