خواب تو خواب ہیں خوابوں کا کیا ہے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillدل کےخوش رنگ سرابوں کا کیا ہے
خواب تو خواب ہیں خوابوں کا کیاہے
جھیل ڈالے ہیں جو واجب بھی نہ تھے
اب تیرے اور عذابوں کا کیا ہے
تیرے ہونے سے ہے محفل میں گرمی
نشہ بے جان شرابوں کا کیا ہے
انہیں مسلو یا زلفوں میں سجا لو
میری جاں کھلتے گلابوں کا کیا ہے
More Sad Poetry






