اس خواب زندگی کا پرستار کون ھے
یہ رات بھی اداس ھے بیدار کون ھے
اب کون یہ فکر کرے محبت میں کیا ہوا
ھم اس پے لڑ پڑے کہ وفادار کون ھے
ساری کشتیاں جلا کے چلے ساحلوں سے ھم
کس کس کو یہ بتائیں کہ اس پار کون ھے
یہ فیصلہ تو کوئی بھی نا کر پائے گا کبھی
سچ کون کہہ رھا ھے اور اداکار کون ھے
مدت گزر گئی ہمیں پھر یہ سوچتے ھوئے
محبت کے اس شہر کا یہ شہسوار کون ھے