Add Poetry

خواب میں کر کے رہائی کے نظارے قیدی

Poet: عامر عطا By: مصدق رفیق, Karachi

خواب میں کر کے رہائی کے نظارے قیدی
جاگ کر روتے رہے آج بے چارے قیدی

آپ کی دنیا میں جھولے کی سہولت ہوگی
جھولتے ہیں یہاں سولی کے سہارے قیدی

جانتے تھے کہ رہائی کی کوئی راہ نہیں
روز کرتے تھے پر اندھوں کو اشارے قیدی

رات کی آڑ میں ملتی ہیں سزائیں کیا کیا
شاہزادی کو لبھاتے ہیں کنوارے قیدی

اس نے زندان کے سوراخ تلک بند کئے
کاٹ لیں رات نہ گنتے ہوئے تارے قیدی

ہے گرفتار انا ہر کوئی تا حد نگاہ
ظلمت آباد میں اب کس کو پکارے قیدی

تم تو یادوں کو بھی ہم راہ لئے جاتے ہو
چھوڑ کر جاؤ انہیں یہ ہیں ہمارے قیدی
 

Rate it:
Views: 12
04 Apr, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets