خوابوں نے تنہا کر دیا
Poet: UA By: UA, Lahoreہم تم سے دور رہ کر بھی تم سے جدا نہ ہو سکے
تمہاری جفاؤں پر بھی ہم تم سے خفا نہ ہو سکے
تمہیں اپنا بنانے جو دعوے خود سے کرلئے
وائے قسمت کوئی بھی ہم سے وفا نہ ہو سکے
بے خودی میں ایک دن تم ہم کو اپنا کہہ گئے
اس بات پر بھولے سے بھی ہم بے وفا نہ ہو سکے
تمہارے ساتھ باتیں کرتے رہیں سوچتے رہے
لیکن تمہارے روبرو الفاظ ادا نہ ہو سکے
عظمٰی ہمیں خوابوں نے تنہا کر دیا
لیکن میرے خیال تنہا نہ ہو سکے
More Sad Poetry








