خوش ہو نہیں سکتے
Poet: UA By: UA, Lahoreخوش ہو نہیں سکتے ہم رو نہیں سکتے
اشکوں سے داغ فرقت ہم دھو نہیں سکتے
جس دن تمہیں نہ دیکھیں بےچین ہی رہیں
اور رات رات بھر بھی ہم سو نہیں سکتے
تم آؤ یا نہ آؤ ہم تمہارا انتظار کرتے رہیں گے
کیونکہ تمہارے سوا کسی کے ہو نہیں سکتے
تم کو اپنے دل میں چھپا کر رکھیں گے
ہم تمہیں نہ پاکر بھی کھو نہیں سکتے
خود سے جو عہد کر لیا وہ پورا کریں گے
ہم وہ نہیں وعدہ وفا کر جو نہیں سکتے
عظمٰی جو نام ہم نے اپنے لہو سے لکھا
دریاؤں کے دریا بھی اسے دھو نہیں سکتے
More Sad Poetry







