Add Poetry

خوشی پانے کے رہتے ہیں ارمان بہت

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

خوشی پانے کے رہتے ہیں ارمان بہت
کرتے ہیں غم زمانے کے پریشان بہت

ہر بات نہیں ہوتی چاہت سےمنسوب
ہوتے ہیں محبت کے علاوہ بھی امتحان بہت

کچھ نہ کرنے کا ہے عزم اس میں پختہ
کام چوری کے ہیں اس کے پاس سامان بہت

نہیں ملتا وہ گھر میں اکثر ہونے کے باوجود
نظر آتا ہے اجڑا اجڑا اس کا مکان بہت

ہو جاتے ہیں ہم بھی کبھی اداس بہت
ہے ہمارے ہاں خوشیوں کا فقدان بہت
 

Rate it:
Views: 2283
06 Mar, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets