Add Poetry

خوشیوں میں جینے کا خواب سوچ رکھا ہے

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

خوشیوں میں جینے کا خواب سوچ رکھا ہے
اور اُس پہ ملنے والا عذاب سوچ رکھا ہے

تُو ہر خوشی کا احساس ہے میرے لیے
مَیں دلٗ تجھے دل کا باب سوچ رکھا ہے

ہم آ شنا ہیں محبت کی نیکیاں کرنے کا
ملے گا کیا کیا ثواب ٗ سوچ رکھا ہے

یہ صدمے فرقت کے ٗ یہ لمحے جدائی کے
اِس وقت کو بڑا ہی نایاب سوچ رکھا ہے

جدائی کا ہر لمحہ مجھ پر زوال گزرتا ہے
تیرے ہجر کو بصورت روزِ حساب سوچ رکھا ہے

تُو کرتا جا بے رخی ٗ دیتا جا بے وفائی
ہم نے اس کا بھی جواب سوچ رکھا ہے

جب وقت ہمارا ہو گا ٗ تیرا مشکل گزارہ ہو گا
ہمیں چُننا ہے کیا ٗ انتخاب سوچ رکھا ہے

Rate it:
Views: 425
05 Nov, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets