خوف

Poet: Ijaz By: Muhammad Ijaz Siddiqui, Lahore pakistan

پہلے اک بوجھ تھا کیوں خواب نہیں دکھتے ہیں
اور جب خواب نظر آیا تو یہ فکر ہوئی
اس کی تعبیر خدا جانے کہ کیسی ہو گی
اور تعبیر نکل آئی تو دل کانپ گیا
آنکھ گھبرائی کہ تعبیر یہ کیسی پائی
اب اگر سوئے تو پھر خواب دکھائی دے گا
اور جاگے تو تعبیر نظر آئے گی
اب اسی خوف میں یہ عمر گزر جائیگی

Rate it:
Views: 551
14 Sep, 2009