Add Poetry

داستاں بے ضمیر لوگوں کی

Poet: سید اکبر بخاری By: AKBAR BUKHARI, lahor

داستاں بے ضمیر لوگوں کی
سسکیاں ہیں حقیر لوگوں کی

مہره بن کر غریب مرتا ہے
چال ، شطرنج امیر لوگوں کی

"یہ قفس پہ لہو نہیں " لوگو
ہے کہانی اسیر لوگوں کی

جانے کیوں لوگ جهوٹ کہتے ہیں
سچی باتیں فقیر لوگوں کی

دهوکا بازی ، فریبِ دلجوئی
بہتر ایجاد ' پیر لوگوں کی

ایک دن سب اسی جگہ ہوں گے
جس جگہ ہو گی بهیڑ لوگوں کی

یا خدا بهیج اس مسیحا ع کو
دیکھ! مت دیکھ اخیر لوگوں کی

Rate it:
Views: 1261
13 Dec, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets