Add Poetry

درد لفظوں میں ڈھلا،تو شعر بھی کہنے لگے

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ, LHR

چن لیا یہ مشغلہ، مصروف ہم رہنے لگے
درد لفظوں میں ڈھلا،تو شعر بھی کہنے لگے

حضرتِ یوسف کا دور،پھرآگیاہے لوٹ کر
بھا ئیوں کی جان پھر،بھائی خودلینے لگے

جانے کس نے بو دیا، ہم میںعداوت کا یہ بیج
بات تو کچھ نہ ہوئی،پھر بھی لہو بہنے لگے

زندہ لاشیں پھر رہی ہیں،دیکھ لو ہر موڑ پہ
یا اِلہی! آج کے انساں ، کہاں رہنے لگے

جب یہ جانا صبر سے قربِ خداوندی ملے
مسکرا کر پھر سبھی غم،ہم تنہا سہنے لگے

Rate it:
Views: 661
12 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets