درد محبت

Poet: M Adeel Qureshi By: M Adeel Qureshi, Karachi

وفا کی داستان غم چلو تم کو سناتےھیں
جو دل پہ داغ ھیں اپنے وہ سب تمکو دکھاتے ہیں

سنو! نیندیں نہیں آتی، کہ دل بیتاب رہتا ھے
کبھی تتلی کے کچے رنگ کبھی جگنو ستاتے ھیں

کبھی جب شام ہوتی ھے اندھیروں سے خفا ھوکے
تیری یادوں کے مندر میں چراغ غم جلاتے ہیں

Rate it:
Views: 1079
13 Nov, 2011